امریکی افواج نے ایران پر مزید حملے شروع کر دیے، سینٹ کام

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید حملے شروع کر دیے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں امریکی کمانڈر ان چیف کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کو لاحق خطرات سے نمٹنا اور ایران کی ان صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے جنہیں واشنگٹن اپنے مفادات کیلئے خطرہ قرار دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران کو حالیہ بلا جواز جارحیت کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے، جس میں ایک اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے آزادانہ سفر کرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری عملے کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور عالمی بحری راستوں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں