ایران نے دوبارہ امریکی حملوں پر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیدی
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے دوبارہ امریکی حملوں پر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے دشمن کے ایک حملے کا جواب 2 حملوں سے دیا جائے گا، ٹرمپ کے خارگ جزیرہ پر قبضے کے بیان پر ایران نے تنبیہ کردی۔
واضح رہے کہ ایران کے پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایران کے خلاف ساتھ دینے والے خلیجی ممالک خبردار رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک اپنے تیل اور گیس کے کنوؤں کی حفاظت کریں، ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائے گا، ایران نے آبنائے ہرمز میں نئے ایرانی انتظام کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو پامال کردیا، امریکی حملوں نے معاہدے کو نقصان پہنچایا، معاہدے کی پانچویں شق کو امریکا نے نظرانداز کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران قومی مفادات اور خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی ذمہ داری ایران کی ہے۔