ٹرمپ کے حالیہ بیانات واشنگٹن کی ایران پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہیں، کاظم غریب آبادی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات واشنگٹن کی ایران کے حوالے سے پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کی دھمکیوں سمیت حالیہ بیانات طاقت کی علامت نہیں بلکہ برسوں سے طاقت کے استعمال، پابندیوں اور دھمکیوں پر مبنی امریکی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو ٹرمپ سے اسی کی زبان میں بات کرنی چاہیے، کیونکہ بقول ان کے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ طاقت کی زبان کو ہی بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں