امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی شرائط یکطرفہ اقدامات سے پامال کر دیں: اسماعیل بقائی
تہران:(دنیا نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی شرائط یکطرفہ اقدامات کے ذریعے پامال کردیں۔
تہران نے جاری اپنے اپنے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں نے معاہدے کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور امریکا نے معاہدے کی روح کے برخلاف جارحانہ اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کی پانچویں شق کو بھی امریکا نے نظرانداز کیا، جبکہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہازرانی کی ذمہ داری ایران کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور کسی بھی جارحانہ اقدام کے سامنے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔