ہم بد زبانی کا جواب بد زبانی سے نہیں عمل سے دیتے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم بد زبانی کا جواب بد زبانی سے نہیں عمل سے دیتے ہیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایرانی قوم تہذیب، ثقافت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کیلئے جانی جاتی ہے، توہین آمیز زبان سے مہذب ایرانی قوم کی عظمت میں کمی نہیں آتی۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ہم بے خوفی اور غیر معمولی بہادری کے ساتھ جواب دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں