امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ انہیں سیاسی حمایت حاصل رہے۔

واشنگٹن سے امریکی اور عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ زیادہ تر عوامی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی شہری طویل جنگ یا مسلسل فوجی تنازع کے حق میں نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ حالیہ حملے محدود پیمانے اور دائرہ کار میں کئے گئے ہیں، امریکی صدر کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے سیاسی طور پر صدر ٹرمپ ان کارروائیوں کو محدود اقدام کے طور پر پیش کرتے ہیں اور مفاہمتی یادداشت برقرار رکھتے ہیں تو انہیں اور ان کے اقدامات کو زیادہ حمایت ملنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں