عمان سکالرشپ پروگرام ، طلبہ سے 13جولائی تک درخواستیں طلب
اسلام آباد (اے پی پی)ایچ ای سی نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے انڈر گریجویٹ سطح کے عمان سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔۔۔
یہ سکالرشپ سلطنت عمان کے ثقافتی و سائنسی تعاون پروگرام کے تحت فراہم کیے جا رہے ہیں ، ایچ ای سی صرف نامزدگی کرنے والا ادارہ ہوگا، اس سکالرشپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مالی ذمہ داری کا حامل نہیں ہوگا۔ صرف وہ امیدوار اہل ہوں گے جنہوں نے 13 جون 2025 سے 13 جون 2026 کے درمیان یو ایس اے ٹی امتحان دیا ہو۔ اس سکالرشپ کے لیے الگ سے یو ایس اے ٹی ٹیسٹ منعقد نہیں کیا جائے گا ، خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 13 جولائی 2026 سے قبل جمع کرا ئیں ۔ مزید معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ دریں اثنا ایچ ای سی نے حافظ آباد کے مسلم یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سائنسزکو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ غیر تسلیم شدہ ادارے کی جاری کردہ کسی بھی ڈگری کی تصدیق یا توثیق نہیں کی جائے گی۔