برہان وانی شہید کشمیر کا درخشاں ستارہ
اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان وانی نوجوان کشمیر کا ایک درخشاں ستارہ تھے، جن کی قربانی نے تحریک آزادی کو ایک نئی جہت دی۔۔۔
برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پراپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی جدوجہد اور قربانی رہتی دنیا تک آزادی کے علمبرداروں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی مو ثر ڈیجیٹل مہم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور دنیا کی توجہ کشمیر کی صورتحال کی جانب مبذول کرائی۔مشعال ملک نے کہا کہ آج بھی برہان وانی کو ایک مو ثر ڈیجیٹل فریڈم فائٹر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔