پوری قوم بہادر فورسز کیساتھ کھڑی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے بلوچستان میں 54 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 27 پولیس اہلکار، 11 پاک فوج کے جوان اور 4 شہری ہم سب کا سر فخر سے بلند کر گئے ، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔