غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کیلئے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ

غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کیلئے  نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر) غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت نے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے عوام سے غیر قانونی اسلحہ واپس لینے سے متعلق قانون سازی پر ورکنگ شروع کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت عوام کو غیر قانونی اسلحہ اور لائسنس رضاکارانہ طور پر واپس جمع کرانے کے لیے ایک مخصوص مدت دی جائے گی,مقررہ وقت کے اندر اسلحہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،مجوزہ قانون میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیلئے 10 سال قید سے لے کر عمر قید تک کی سزا شامل ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں