وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل آج کوئٹہ جائیں گے
شہبازشریف امن وامان اور ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی ،اہم فیصلے کئے جائیں گے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ جائیں گے ، وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ، جبکہ اُن کی زیر صدارت صوبائی ا یپکس کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا،اجلاس میں متعلقہ حکام وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائیگا جبکہ بلوچستان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ،اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے ۔