ملکی قوانین بارے قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیاجاتا ہے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فعال کردار ادا کر ہی ہے۔
حکومت کی جانب سے قوانین اور پالیسیوں کے بارے میں استفسارات کا قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیا جا تا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کونسل کی جانب سے دی گئی آرا کو شہریوں اور سر کاری اداروں کی سہولت کیلئے باقاعدہ مرتب کیا جا تا ہے ، کونسل کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی بے لاگ رائے دیتی ہے جو اس کا آئینی فریضہ ہے۔