ایرانی سرکاری ٹی وی نے بندرعباس میں دھماکوں کی اطلاعات غلط قرار دے دیں
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سرکاری ٹی وی نے اعتراف کیا ہے کہ بندرعباس میں دھماکوں کی اطلاعات غلط ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق بوشہر میں دھماکے کی آواز فضائی دفاعی نظام کی کارروائی تھی جبکہ امریکی حکام نے بھی کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکہ نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت یا گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکہ کسی بھی قسم کے فوجی حملے نہیں کر رہا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس پر ایرانی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کےعلاقے بوشہر اور چوغادک میں 6 جبکہ ساحلی شہر کونارک میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔