بلوچستان پولیس نے 30اہلکاروں کے استعفوں کی خبر بے بنیاد قرار دیدی

بلوچستان پولیس نے 30اہلکاروں کے استعفوں کی خبر بے بنیاد قرار دیدی

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میںدعویٰ کیا گیا تھا۔

کہ ضلع زیارت میں تعینات 30 پولیس اہلکاروں نے اپنی ملازمتوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ، پولیس ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ خبر سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے ، ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زیارت عبدالمالک نے بھی سوشل میڈیا کی اس خبر کی تردید کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں