آباد کا نسلہ ٹاور کی زمین خریدنے دوبارہ عمارت تعمیر کرنے کا اعلان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) نے نسلہ ٹاور کی زمین خریدنے اور اس پر دوبارہ عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے ، لیکن نسلہ ٹاور کے متاثرین کو آج تک معاوضہ نہیں ملا، اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کو سدھارنا چاہیے ، عمارت کی زمین کو بیچ کر اب متاثرین کو ادائیگیاں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں چیف جسٹس گلزار احمد کو اس فیصلے سے پہلے سمجھانے کی کوشش کی گئی تھی، ملکی اداروں اور وزیر اعظم آفس سے بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ چیئرمین آباد نے اعلان کیا کہ عمارت کی زمین کو آباد خریدے گا اور نسلہ ٹاور دوبارہ بنائیں گے ۔