افغان شہر ہرات میں قتل عام کیخلاف کینیڈامیں مظاہرہ

افغان شہر ہرات میں قتل عام  کیخلاف کینیڈامیں مظاہرہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغان طالبان کے جابرانہ قوانین اور ہرات میں شہریوں کے قتل عام کیخلاف کینیڈامیں احتجاجی مظاہرہ کیا،افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات کریک ڈاؤن کیخلاف کینیڈا سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں۔

،مظاہرے میں انسانی حقوق کی تنظیموں، افغان خواتین اور حقوقِ نسواں کی سرگرم کارکنوں نے بھرپورشرکت کی،مظاہرین نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی بحالی اورافغان رجیم کا خواتین کیخلاف جاری صنفی امتیاز کے فوری خاتمے پر زور دیا۔مظاہرین کی جانب سے تعلیم سب کے لیے اور صنفی تفریق کا خاتمہ کرو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور حقوقِ نسواں کی بحالی کا پر زور مطالبہ کیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے یہ اقدامات خواتین کے بنیادی حقوق چھیننے اور ان پر سخت پابندیاں لگانے کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں