مالاکنڈ میں پہلے امن، ترقی پھر ٹیکس

مالاکنڈ میں پہلے امن، ترقی پھر ٹیکس

سوات(این این آئی)مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن)مالاکنڈ ڈویژن کا اہم اجلاس سنگوٹہ سوات میں وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں قرارداد کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مالاکنڈ ڈویژن پر عائد تمام ٹیکس فوری طور پر واپس لیے جائیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اگر حکومت مالاکنڈ ڈویژن کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبے ، روزگار کے مواقع اور پائیدار امن فراہم کرے تو پھر ٹیکس کے معاملے پر بات کی جا سکتی ہے ، لیکن موجودہ حالات میں ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں