پاکستان دشمن چن چن کر ماریں گے
کالاشاہ کاکو،مریدکے (نامہ نگار،این این آئی) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ افغانستان اور اسرائیل گٹھ جوڑ عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا۔
قلعہ بھٹیانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے پاکستان ساری دنیا میں امن کا ضامن بنے اور دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سوچیں،دشمن سن لے چاہے وہ پاکستان کے اندر ہوں یا باہر انہیں چن چن کر ماریں گے ۔