سرکاری سکولوں میں 1490سکیورٹی گارڈزکی اسامیاں منظور
لاہور150،فیصل آباد226،قصور60اوردیگر اضلا ع کیلئے ضلع وار کوٹہ مقرر تنخواہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز صوبائی فنانس کمیشن شیئر سے ادا کریں گی
لاہور (خبر نگار)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی انتظامات مزید مو ثر بنانے کیلئے ایک ہزار 490 نئے سکول سکیورٹی گارڈز کی اسامیوں کے قیام کی منظوری دے دی ، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نئی ا سامیاں ختم کی گئی کلاس فور اور سابقہ سکول گارڈز کی اسامیوں کے متبادل کے طور پر قائم کی گئی ہیں۔ سکیورٹی گارڈز کو لمپ سم پے پیکیج پر بھرتی کیا جائے گا جبکہ ان کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اپنے صوبائی فنانس کمیشن شیئر سے ادا کریں گی۔
دستاویزات کے مطابق لاہور کیلئے 150، فیصل آباد کیلئے 226 اور قصور کیلئے 60 سکیورٹی گارڈز کی اسامیاں مختص کی گئی ہیں جبکہ دیگر اضلاع کیلئے بھی ضرورت کے مطابق ضلع وار کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی سفارش پر محکمہ خزانہ نے یہ منظوری دی ہے ، جس کا مقصد سرکاری سکولوں میں سکیورٹی مزید مضبوط بنانا اور طلبہ و اساتذہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے ۔حکام کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور نئی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جلد شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments