ڈاک تقسیم کرنیوالے عملے کی فیول سیلنگ میں 50فیصد تک کمی

ڈاک تقسیم کرنیوالے عملے کی فیول سیلنگ میں 50فیصد تک کمی

فنڈز ملنے پر فیول کے تمام زیر التواء کلیمز کو کلیئر کیا جائے ،ڈی جی پاکستان پوسٹ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستا ن پوسٹ نے ڈاک تقسیم کر نے والے عملے کے لیے نظر ثانی فیول سیلنگ کی منظوری دے دی ۔نظرثانی شدہ فیول سیلنگ میں 50فیصد تک کٹوتی کرکے سب کے لیے 30لٹر ماہانہ کی حد مقرر کر دی ، ڈائریکٹر  جنرل پاکستان پوسٹ نے موجودہ سیلنگ 17نومبر 2023میں نظرثانی کرتے ہوئے کمی کر دی ۔ قبل ازیں پوسٹ مین کو 35لٹر، بڑے شہروں کے ڈیلیوری ایجنٹوں کو 60لٹر اور چھوٹے شہروں میں 50 لٹر فیول دیا جاتا تھا۔ نظر ثانی فیول پالیسی کے تحت ڈیلیوری پر مامور عملے کی فیول سیلنگ مساوی کر دی گئی ہے ۔ نئے مراسلے کے مطابق تمام پوسٹ ماسٹر جنرلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سال 2026-27 کے فنڈز دستیاب ہونے پر فیول کے تمام زیر التواء کلیمز کو ترجیحی بنیاد پر کلیئر کیا جائے ۔ اس کا اطلاق ملک کے تمام سرکلز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ اور مظفرآباد پر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...