عامر رضا کی جنرل کے عہدے پر ترقی پہلے کمانڈرنیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر

عامر  رضا  کی  جنرل  کے  عہدے  پر  ترقی  پہلے  کمانڈرنیشنل  سٹریٹجک  کمانڈ  مقرر

چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فائز تھے ، وزیراعظم کی جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں پہلے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس اہم منصب کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد آرمی ایکٹ کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر کے اس کی جگہ کمانڈر آف نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ متعارف کروایا گیا تھا۔آرمی ایکٹ میں ہونے والی اس ترمیم کے مطابق اس عہدے پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وزیراعظم پاکستانی بری فوج کے ایک جنرل کو تین سال کے لیے تعینات کر سکتے ہیں۔ترمیم کے تحت قومی مفاد میں وزیر اعظم کمانڈر آف نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی مدت ملازمت آرمی چیف کی سفارش پر مزید تین سال کے لیے بڑھا بھی سکتے ہیں اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ اس عہدے پر تعینات فوجی جنرل پر آرمی ایکٹ کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر اور دیگر ضوابط لاگو نہیں ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...