ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی حکومت نے عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔
اس سلسلے میں وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ سے جاری بیان کے مطابق باہمی اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے ، اس لیے ملکی ضروریات پوری کرنے اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments