ٹنٹڈ گلاسز پرمٹ پالیسی میں نئی ترامیم ،ارکانِ پارلیمنٹ کو کالے شیشوں کے پرمٹ مفت جاری ہونگے

ٹنٹڈ گلاسز پرمٹ پالیسی میں نئی  ترامیم ،ارکانِ پارلیمنٹ کو کالے  شیشوں کے پرمٹ مفت جاری ہونگے

اسلام آباد (این این آئی)ارکانِ پارلیمنٹ کی گاڑیوں کے شیشے کالے کرانے کی خواہش پوری ہوگئی،وزارتِ داخلہ نے ٹنٹڈ گلاسز پرمٹ پالیسی 2025 میں نئی ترامیم شامل کر دیں۔

ترمیم کے مطابق گاڑی کے شیشے کالے کرانے کے پرمٹ کی سالانہ فیس 15ہزار روپے مقررکی گئی ہے ،تاہم موجودہ اور سابق ارکانِ پارلیمنٹ کو ٹنٹڈ گلاس پرمٹ مفت جاری کیے جائیں گے ،وزارتِ داخلہ کے مطابق ترامیم سینیٹ داخلہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں شامل کی گئی ہیں۔نئی پالیسی کے تحت مقیم غیرملکیوں کیلئے بھی پرمٹ کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی گئی ہے اور اب صرف سفارتکاروں کو ٹنٹڈ گلاس پرمٹ جاری کیا جائے گا۔پالیسی کے مسودے میں سے لفظ غیرملکی ختم کرکے سفارت کار شامل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...