سیاستدان نیت ،سیاست درست کریں
لاہور( این این آئی) پنجاب کے سابق گورنرچو دھری محمد سرور نے کہا ہے کہ متعدد بحرانوں سے نبردآزما ہماری ریاست صوبائیت اورنفرت کی سیاست کابوجھ نہیں اٹھاسکتی،سیاستدان ماضی کی تباہ کاریوں سے سیکھیں اوراپنی نیت کے ساتھ ساتھ سیاست کی سمت بھی درست کریں۔
ریاست کودرپیش خطرات اوربدامنی سے نجات کاراز اتحادویکجہتی میں پنہاں ہے ۔اگروفاق میں بیٹھے لوگ بھی نفاق کی باتیں کریں گے توپھر پیچھے کیارہ جائے گا۔ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں حکمران اتحاد کے درمیان بلیم گیم کابازار گرم ہونا افسوسناک اورایک بڑاسوالیہ نشان ہے ۔ اس وقت پاکستان کوسیاسی ومعاشی استحکام اورپائیدارامن کی اشد ضرورت ہے لہٰذا منافرت نہیں مفاہمت کوفروغ دیاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments