بلین ٹری منصوبہ ،16 ارب سے زائد کے 43آڈٹ اعتراضات
سابق حکومت کے منصوبے کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے تیار مزید کارروائی کیلئے PACکوبھجوائی جائیگی، 36 کروڑ کے وسائل کے ضیاع کی نشاندہی
لاہور(حمزہ خورشید سے )سابق حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بلین ٹری سونامی سے متعلق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2022-23 پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے پہنچ گئی ۔ رپورٹ میں منصوبے سے متعلق 43 آڈٹ اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جنکی مجموعی مالیت 16 ارب روپے سے زائد بنتی ہے ۔ رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کے بعد مزید کارروائی کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کو بھجوائی جائیگی، جہاں ان تمام اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ آڈٹ رپورٹ کی ایگزیکٹو سمری کے مطابق پنجاب سے متعلق بلین ٹری منصوبہ اپنے ابتدائی 3 برسوں میں مقررہ اہداف حاصل نہ کر سکا۔ رپورٹ میں 36 کروڑ روپے سے زائد کے عوامی وسائل کے ضیاع کی نشاندہی کی گئی ہے ، جسکی وجہ شجرکاری کی کامیابی کی کم شرح قرار دی گئی ہے ۔ مزید برآں ایک ارب سے زائد کی پی سی ون خلاف ورزیاں، 2 کروڑ 30 لاکھ کی ٹیکس کی کم کٹوتی، 2 کروڑ سے زائد کی شجرکاری پر مشکوک اخراجات، 24 کروڑ سے زائد کی غیر مجاز ادائیگیاں اور 2 ارب 81 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی جنگلاتی امور پر اخراجات سے متعلق آڈٹ اعتراضات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments