خیبر پختونخوا میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (MTIs) اپیلیٹ ٹریبونل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جس کے مطابق سیکرٹری صحت اس ٹریبونل کے چیئرمین ہونگے ، جبکہ محکمہ قانون کا نمائندہ (گریڈ 19)یا اس سے بالا, محکمہ اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ (گریڈ 19 )یا اس سے بالا ،اور ایک ریٹائرڈ ہیلتھ پروفیشنل اس کے ارکان ہونگے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ کے تحت دائر کی جانے والی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments