ناران:پنجاب یونیورسٹی بس کھائی میں گر گئی ، 21ملازم زخمی

ناران:پنجاب یونیورسٹی بس کھائی میں گر گئی ، 21ملازم زخمی

ڈمگلہ کے مقام پر حادثہ ،زخمی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل زخمیوں میں ندیم سلیمان، سیدوقار ، جنید، عرفان، فرقان و دیگر شامل

مانسہرہ (اے پی پی)ناران سے واپسی پر ڈمگلہ کے مقام پر پنجاب یونیورسٹی کی بس گہری کھائی میں گرنے سے بس میں سوار 21 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو1122کے مطابق حادثہ کی اطلاع پرریسکیو کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد   فراہم کی اور انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا، جہاں سے مزید بہتر علاج کے لیے ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے ز خمیوں کو کنگ عبداﷲ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین میں ندیم سلیمان، سید وقار علی، جنید، محمد عرفان، فرقان، یونس، شکیل احمد، محمد ارشد، محمد ریاض، شوکت، عدنان، حافظ رشید، عبدالجبار، نذیر رشید، تنویر حسین، محمد انور، محمد صدیق، نعمان علی، محمد اسحاق، ندیم اور فیاض شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...