اسلام آباد،پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیسز چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات کل طلب
اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کیسوں کی سماعت کل ہوگی۔
چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق ان دونوں کیسز کی سماعت الیکشن کمیشنمیں منگل کو 10 بجے ہوگی،اسلام آباد میں چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جبکہ خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کو ذاتی طور پر طلب کیاگیا ہے ،اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے سیکرٹری محکمہ بلدیات،الیکشن و رورل ڈویلپمنٹ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیاگیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments