پتوکی :قبرستان کا گیٹ، پلر گرنے سے 2 بچے دب کر جاں بحق

پتوکی :قبرستان کا گیٹ، پلر گرنے سے 2 بچے دب کر جاں بحق

بچے گیٹ پر چڑھ کر جھولے جھول رہے تھے ،اچانک گیٹ،پلر دونوں پر آ گرے 8سالہ حسنین علی موقع پر چل بسا،9سالہ مجسم ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گیا

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی کے نواح میں قبرستان کے مرکزی گیٹ کا پلر گرنے سے 2کمسن بچے جاں بحق ہوگئے ، تفصیل کے مطابق ڈھولن چک 7، پتوکی میں چند بچے قبرستان کے مرکزی گیٹ کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک گیٹ اور اس کا پلر ٹوٹ کر بچوں پر آ گرا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی دو گاڑیاں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ابتدائی معلومات کے مطابق 8 سالہ حسنین علی اور 9 سالہ مجسم قبرستان کے باہر نصب مرکزی گیٹ کے ساتھ جھول رہے تھے کہ اچانک گیٹ اور پلر ان پر گر گئے ، حسنین علی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی مجسم کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا،ضروری کارروائی کے بعد بچوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔بچوں کی اچانک موت پر دونوں گھروں میں کہرام برپا ہو گیا،علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...