لاڑکانہ:گڑھے میں نہاتے 3 بچیاں ڈوب کرجاں بحق

لاڑکانہ:گڑھے میں نہاتے 3 بچیاں ڈوب کرجاں بحق

6اور 7سالہ 2بہنیں اور ان کی کزن شامل، باقرانی تعلقہ میں افسوسناک واقعہ بیہوشی کی حالت میںہسپتال پہنچایا، ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی، ورثا

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)باقرانی تعلقہ کے شہر خیر محمد آریجا کے گاؤں عبدالصمد ٹونیو میں گھر کے قریب پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے 7 سالہ بچی دعا شیخ، اس کی 6 سالہ بہن زہرہ شیخ اور ان کی 6 سالہ کزن تنجینہ شیخ ڈوب گئیں، اہلِ خانہ نے تینوں بچیوں کو پانی کے گڑھے سے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر فوری طور پر چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، اس موقع پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والی بچی تنجینہ کے والد محمد اقبال شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی تنجینہ اپنی کزنز دعا اور زہرہ شیخ کے ساتھ گھر کے قریب پانی کے گڑھے میں نہا رہی تھی کہ تینوں ڈوب کر بے ہوش ہو گئیں جنہیں ہم فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے کر آئے ، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں، جو گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...