11ارب سپر ٹیکس کیس میں بینک کی درخواست مسترد
وفاقی آئینی عدالت انکم ٹیکس آرڈیننس دفعہ 4سی بارے قانونی سوال طے کر چکی مؤثر متبادل قانونی فورم موجود، آئینی درخواست قابل سماعت نہیں:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے 11 ارب روپے کے سپر ٹیکس سے متعلق نجی بینک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر متبادل قانونی فورم موجود ہونے پر آئینی درخواست قابل سماعت نہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 4 سی کے اطلاق سے متعلق قانونی سوال وفاقی آئینی عدالت حتمی طور پر طے کر چکی ہے ۔ جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نجی بینک کی دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں عدالت نے نجی بینک کے حق میں جاری حکم امتناع بھی ختم کر دیا اور کہا گیا کہ ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی او کراچی کا جاری شوکاز نوٹس پہلے ہی حتمی حکم کے ذریعے نمٹا دیا گیا ہے ، حکم نامے کے خلاف درخواست گزار نے ایپلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو میں اپیل دائر کر رکھی ہے ، انکم ٹیکس آرڈیننس ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے خصوصی فورمز پر مشتمل ایک مکمل اپیل کا نظام فراہم کرتا ہے ، درخواست گزار نے آرڈیننس کے تحت فراہم کردہ قانونی طریقۂ کار اختیار کیا اور اپیل کا ایک فورم اختیار کر لیا تو وہ بیک وقت اسی معاملے پر آئینی درخواست دائر نہیں کر سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments