جیل میں عالیہ حمزہ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملی :سلمان اکر م راجہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ واقعہ کی فی الفور شفاف تحقیقات کی جائیں،حملہ آور اور ذمہ دار عملہ کیخلاف مقد مات درج کئے جائیں ، عدالت میں ان کے طبی معائنے اور تحفظ کی درخواست دائر کرینگے ۔ قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صحافی نے الزام عائد کیا کہ جیل میں 2خواتین نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور کارکن فلک جاوید کے گلے دبانے کی کوشش کی،حملہ آورخواتین مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن)زندہ باداور مریم نواز زندہ بادکے نعرے لگا رہی تھیں تاہم اس دعوے کی کسی سرکاری ادارے یا جیل انتظامیہ نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments