مظہر علی ڈپٹی رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، 28 سینئر سول ججز تبدیل

مظہر علی ڈپٹی رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، 28 سینئر سول ججز تبدیل

ریحان صمد ڈی آئی خان، شہزاد علی خان ٹانک، محمد ولی کرک، سائرہ بانو سوات تعینات

پشاور (دنیا نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس اور معزز ججز کی منظوری سے 28سینئر سول ججز کا تقرر و تبادلہ کر دیا، مظہر علی خان کو شانگلہ سے پشاور ہائیکورٹ میں بطور ڈپٹی رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق محمد ریحان صمد کو ٹانک سے ڈی آئی خان، شہزاد علی خان کو مہمند سے ٹانک، محمد ولی کو ایبٹ آباد سے کرک اور بشارت رؤف کو بٹگرام سے بنوں تعینات کیا گیا ہے ۔ سائرہ بانو کو بنوں سے سوات، فرخندہ نوشین کو ڈی آئی خان سے مالاکنڈ، محمد سہیل کو کوہاٹ سے بنوں، شیراز خان کو مانسہرہ سے مہمند اور محمد ہارون کو مالاکنڈ سے ایبٹ آباد، رابعہ عباسی کو سوات سے کوہاٹ، سلیم الرحمان کو کوہستان لوئر سے مردان، مدیحہ رحمان کو بنوں سے ہنگو، یاسر حسین کو ڈی آئی خان سے نوشہرہ، عزیز احمد کو کرک سے بٹگرام اور عدنان اقبال کو ہنگو سے مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے ۔ جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے نئے عہدہ پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...