NCCIAملازمین کیس، تادیبی کارروائی پر حکم امتناع برقرار
رولز منظوری کے پراسس میں ہے ، عدالت سٹے ختم کرے :ایڈیشنل اٹارنی جنرل نئے سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لے لیں، چھٹیوں کے بعد فیصلہ:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت این سی سی آئی اے کے 42 ملازمین کے کیس میں وفاق حکم امتناع ختم کرانے میں ناکام جبکہ عدالت نے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے حکم امتناع برقرار رکھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے موقف اختیار کیاکہ یہ سروس میں ہیں اور نہ ہی کام کر رہے عدالت سٹے ختم کر دے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ نئے سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لے لیں چھٹیوں کے بعد سن کر فیصلہ کر دیں گے۔
درخواستگزار وکیل نے کہاکہ یہ عدالت سے حقائق چھپا رہے ، مختلف فورمز پر مختلف حقائق بتائے جا رہے ہیں،جس افسر نے حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست دی وہ مجاز ہی نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ 17 اور 18 گریڈ کے ملازمین کا معاملہ ایف پی ایس سی کے پاس جانا ہے ، رولز بن رہے منظوری کے پراسس میں ہیں عدالت حکم امتناع ختم کرے ، سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لے کر عدالت کو آئندہ سماعت پر آگاہ کروں گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments