لیبیا کشتی حادثے کے ملزم کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور

 لیبیا کشتی حادثے کے ملزم کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں انسانی سمگلنگ سے منسلک ملزم ثاقب عرف ججا کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور درخواست نمٹا دی۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ثاقب عرف ججا انسانی سمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کا مرکزی کردار اور لیبیا کشتی حادثہ کیس کا اہم ملزم ہے جس میں 40 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں، یہ مقدمہ انسانی سمگلنگ کے مقدمات کی تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر ایف آئی اے نے درج کیا۔ ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کا قانونی حق دار نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی مرکزی حیثیت سے درج 14 مقدمات میں پہلے ضمانت ہو چکی ہے اور دیگر مقدمات کا موجودہ منی لانڈرنگ کیس سے براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...