عرفان صادق تارڑ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعینات

 عرفان صادق تارڑ پراسیکیوٹر  جنرل پنجاب تعینات

لاہور (کورٹ رپورٹر) معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں جج نامزد ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے سید فرہاد علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا جس کے بعد اب پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا ۔وزارت قانون نے عرفان صادق تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیایہ تقرری 3سال کے لیے ہوگی ،عرفان صادق تارڑ اس سے قبل وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...