امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے کویت، مصر، بحرین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وہاں سے نکلنے پر غور کرنے یا فوری انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔

امریکی سفارتخانوں کی جانب سے جاری ہدایات میں امریکی شہریوں کو احتیاط برتنے، انتہائی چوکنا رہنے اور پروازوں کی منسوخی یا فضائی حدود کی عارضی بندش کے امکانات کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کی بعض ائیرلائنز نے پروازوں کے سابقہ شیڈول کی بحالی مؤخر کر دی ہے جبکہ کچھ نے مخصوص روٹس منسوخ کر دیئے ہیں، ایسے میں امریکی شہریوں کو واپسی پر غور کرنے یا کشیدگی بڑھنے کی صورت میں فوری روانگی کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...