خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیارہیں،الیکشن کمیشن

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیارہیں،الیکشن کمیشن

پشاور(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کرانے کے لیے مکمل تیار ہے لیکن صوبائی لوکل گورنمنٹ قانون میں حالیہ ترمیم کی وجہ سے کچھ اضلاع میں انتخابی عمل کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے۔

ہفتہ کو جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے 23 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو چکا جبکہ باقی سات اضلاع میں جاری ہے ۔ کمیشن نے الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے سے پہلے 14 جولائی کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری  لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا اور جواب کیلئے 15 دن کی مہلت دی۔ صوبائی حکومت نے 21 جولائی کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کر کے ولیج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کی آبادی کی حدوں میں اضافہ کیا لیکن نشستوں کی تعداد سے متعلق نویں شیڈول میں اس کے مطابق تبدیلیاں نہیں کیں، عدم مطابقت نے قانونی پیچیدگی پیدا کر دی جس نے متاثرہ اضلاع میں حلقہ بندیاں ناممکن بنا دیں ، صوبائی حکومت نے نویں شیڈول میں ترمیم کیلئے تین ہفتوں کا وقت مانگا،کمیشن نے درخواست منظور کر لی۔ ای سی پی نے کہا حلقہ بندیوں کے دوران لوکل گورنمنٹ قوانین میں بار بار ترمیم نے انتخابات کے بروقت انعقاد کو متاثر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...