سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
لاہور(سیاسی نمائندہ)گورنر پنجاب کے غیر ملکی دورے کے باعث سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس دوران وہ گورنر پنجاب کے آئینی فرائض انجام دیں گے ۔ سپیکر کی جانب سے قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کے فرائض سنبھال لئے ہیں، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments