گورننس میں اصلاحات آگے بڑھنے کا واحد راستہ:وزیر تجارت
ڈیجیٹل رفتار کے اس دور میں اس کی ضرورت کہیں زیادہ بڑھ گئی:جام کمال خان
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور تنظیمِ نو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ، ڈیجیٹل رفتار کے اس نئے دور میں اس کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر تجارت نے اس پیغام کے ساتھ 5 اگست 2018 کو کی گئی اپنی ایک سابقہ پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بلوچستان میں گورننس کے ڈھانچے کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر، فعال اور عوامی خدمت پر مبنی حکومتی نظام کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ جام کمال خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موثر طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی اصلاحات، تنظیمِ نو اور عوامی خدمت کے موثر نظام کے بغیر ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments