گیلانی،راجہ پرویز ملاقات، پارلیمانی اداروں کی مضبوطی پرزور
سینیٹ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی، یوسف رضا
اسلام آباد، (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے ملک میں جمہوری اقدار کے استحکام، پارلیمانی اداروں کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور قومی یکجہتی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی مسائل کے حل اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان مثبت اور تعمیری مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سینیٹ کو ایک مؤثر، فعال اور جامع ایوان کے طور پر مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مضبوط جمہوری ادارے ہی ملک کی سیاسی و معاشی ترقی کی ضمانت ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments