کرک :پی ٹی آئی جلسے میں جیب تراشی کی 100سے زائد وارداتیں رہنماؤں کے موبائل فون بھی چوری

 کرک :پی ٹی آئی جلسے میں جیب  تراشی کی 100سے زائد وارداتیں رہنماؤں کے موبائل فون بھی چوری

کوہاٹ (این این آئی)کرک میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے جلسہ عام کے دوران مبینہ طور پر جیب تراشی کی متعدد وارداتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق جلسے کے دوران 100 سے زائد افراد مبینہ طور پر جیب تراشی کا نشانہ بنے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع پر ایک مبینہ جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا گیا تاہم پولیس نے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان، مقدمہ یا متاثرین کی حتمی تعداد جاری نہیں کی۔ذرائع کے مطابق جلسے میں شریک تحریک انصاف کے بعض مقامی رہنماؤں کے موبائل فون بھی چوری ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...