رواں ماہ پیغامِ پاکستان کے عنوان سے پروگرام ہونگے :طاہر اشرفی

رواں ماہ پیغامِ پاکستان کے عنوان  سے پروگرام ہونگے :طاہر اشرفی

لاہور (سیاسی نمائندہ،این این آئی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رواں ماہ پیغامِ پاکستان کے عنوان سے پورے ملک میں پروگرامز منعقد کرینگے ، پیغام پاکستان پر 15 ہزار کے قریب علماء ، امامِ کعبہ اور امام مسجدِ نبوی کے بھی دستخط ہیں۔

 اس کو عام آدمی تک لے کے جائیں گے تاکہ عام آدمی کو پتہ چلے کہ اسلام کیا ہے ۔ لاہور میں پاکستان علماء کونسل لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب اورپریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ 30 اگست کو لاہور میں پیغامِ رحمت اللعالمین کانفرنس الحمرا ہال میں ہوگی ۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آئین پاکستان کو ماننے والے تمام افراد سے مذاکرات ہونے چاہئیں جو آئین تسلیم نہیں کرتا اسے قبول نہیں  کیا جا سکتا ، صرف نئے صوبے بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،بہتر طرزِ حکمرانی اور مؤثر گورننس کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...