دھاندلی کا شور بے بنیار ،پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے ، احسن اقبال

دھاندلی کا شور بے بنیار ،پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے ، احسن اقبال

نارووال (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا شور بے بنیادہے ،پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے ۔

پیپلزپارٹی کو اپنی سیاست اور حکمت عملی پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ۔ آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نارووال کے حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں پیپلزپارٹی بمشکل 200 سے 250 ووٹ حاصل کر سکی، ایسے میں انتخابی عمل پر دھاندلی کے الزامات لگانا مناسب نہیں۔ جو جماعت اتنی کم عوامی حمایت رکھتی ہو، اسے اپنی سیاسی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے نہ کہ دھاندلی کا شور مچانا چاہیے ۔احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ایک بالغ نظر سیاستدان ہونے کے ناطے مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کو جمہوری روایت کے مطابق مبارکباد دینی چاہیے ۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نے بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارکباد دی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...