طالبان سرپرستی میں دہشتگردی ،ہمسایہ ممالک کوسنگین خطرہ

طالبان سرپرستی میں دہشتگردی ،ہمسایہ ممالک کوسنگین خطرہ

قابض طالبان رجیم نے افغانستان کو قومی و عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بنا دیا طالبان رجیم تمام دہشتگرد عناصر کیخلاف موثراورفیصلہ کن کارروائی کرے :چینی مندوب

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)قابض طالبان رجیم نے افغانستان کو علاقائی اورعالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بنا دیا،طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی اورانتہا پسندی سے پڑوسی ممالک سمیت خطے بھرکوسکیورٹی چیلنجزکا سامنا ہے ، اقوام متحدہ میں چینی مستقل نائب مندوب سن لئی نے بین الاقوامی امن وسلامتی کودرپیش خطرات سے متعلق اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں اب بھی ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں، افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی سرحد پار حملوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔اقوام متحدہ میں چینی نائب مندوب نے طالبان رجیم پرانسداد دہشتگردی سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم افغانستان میں موجود تمام دہشتگرد عناصر کیخلاف موثراورفیصلہ  کن کارروائی کرے ، ہمیں افغانستان میں انسداد دہشتگردی کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھنی چاہئے ، ماہرین کے مطابق طالبان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے دوحہ معاہدے کی پاسداری کرنے سے دانستہ گریز کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...