تحریک انصاف کے 11کارکن رہا، 7پولیس نے چھوڑ دئیے

تحریک انصاف کے 11کارکن  رہا، 7پولیس نے چھوڑ دئیے

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت مخالف احتجاجی ریلی نکالنے کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے 11 کارکنوں کو عدالت نے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ مزید سات کارکنوں کو تحریری معافی نامہ دینے پر پولیس نے چھوڑ دیا۔

جبکہ اسی مقدمے میں نامزد ارکان اسمبلی ڈاکٹر محمد فیصل جمیل، صائمہ کنول اور چودھری اعجاز شفیع نے عدالت سے   عبوری ضمانت حاصل کر لی۔پولیس کے مطابق بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر رکن اسمبلی چودھری اعجاز شفیع، ڈاکٹر محمد فیصل جمیل اور صائمہ کنول کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کے دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 کارکنوں کو گرفتار کرکے علاقہ مجسٹریٹ اللہ دتہ انجم کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے مقدمے کا جائزہ لینے کے بعد گرفتار کارکنوں دلشاد احمد، صدرورام، مہر اظہر، ناصر، محمد شہزاد، محمد شعیب، محمد وسیم، محمد کاشف، عمر فاروق، شوکت اور عمران کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔پولیس نے بتایا کہ مزید سات کارکنوں علی حیدر، منور اجمل، اکبر علی، ماجد علی، ضیغم عباس، ذوالفقار علی اور نعمان کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...