گرین پراپرٹیز سرٹیفکیٹ کا کام سست،528 التوا کا شکار
لینڈ لارڈز کی عدم دلچسپی ، ایک ماہ میں صرف 393 سرٹیفکیٹ جاری ہوئے
لاہور (عمران اکبر )ایک ماہ سے زائد عرصہ میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے لئے لینڈ لارڈز کی عدم دلچسپی ،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے روزنامچہ اور ماہانہ رپورٹ میں انکشاف ،لاہور میں زمینوں کی تقسیم ،جائیدادوں کی فرد بیع پر پابندی سے ریونیو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا،تفصیلات کے مطابق لاہور میں 41 ہزار سے زائد سنگل اونر پراپرٹیز درخواستیں رجسٹرڈ ہوئیں رپورٹ کے مطابق گرین پراپرٹیز سرٹیفکیٹ کا کام سست روی کا شکار ہے ایک ماہ سات روز گزر گئے لاہور میں صرف 393 سرٹیفکیٹ جاری ہوئے ،528 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ابھی التوا کا شکار،893درخواستوں میں سے صرف 393 کا کام مکمل ہوا ،لاہور میں تاحال GPC کا کوئی نیا سرٹیفکیٹ ایشو نہیں ہوا،اے ڈ ی ایل آرکے پاس 421 اور سرویئرز کے پاس 107 فائلیں لٹکی ہوئی ہیں جی سی پی سرٹیفکیٹ کی افادیت کے لئے سرکاری کوششیں رنگ نہ لا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments