پونچھ ڈویژن کے 7 حلقوں میں الیکشن موخر ، 4 میں 10 اگست کو پولنگ
مظفرآباد(نیوز ایجنسیاں )آزاد جموں کشمیر میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں ضلع پونچھ اور ضلع پلندری میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر7 حلقوں میں انتخابات موخرکردئیے گئے ہیں۔
جبکہ باغ کے تین اور حویلی کے ایک حلقہ میں 10اگست کو پولنگ ہوگی ، پرانے شیڈول کے تحت پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع کی 11 نشستوں پر الیکشن ہونا تھے ، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10اگست کو پولنگ نہیں ہوگی، ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقہ میں حسب سابق پولنگ 10اگست کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تحفظات اور بعض سیاسی شخصیات اور امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا۔انتخابات کی نئی تاریخ اور نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے بعد ازاں کیا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments