سانحہ براڈ پیک،5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں

سانحہ براڈ پیک،5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )براڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے 5 نیپالی کوہ پیمائو ں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد کے مطابق کوہ پیماؤں کی میتیں بائی ایئر اسلام آباد پہنچائی گئیں، میتوں کو پمز کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد میتوں کو نیپال روانہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 1 ہفتہ قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے ، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔حمزہ مراد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے ، پاک فوج اس تمام عمل میں سول انتظامیہ اور سفارتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...