پنجاب کالجز :فیکٹری ورکرز کے بچوں کیلئے مفت داخلے جاری
400 سے زائد کیمپسز میں انٹرمیڈیٹ و یونیورسٹی پروگرامز میں داخلوں کا آغاز پنجاب کالجز کا تعلیمی مواقع کو چھوٹے شہروں، دور دراز علاقوں تک پہنچانے کا عزم
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب کالجز کی داخلہ پالیسی 2026-28 کے تحت 400سے زائد کیمپسز میں فیکٹری ورکرز کے بچوں کیلئے مفت داخلے جاری ہیں۔ پنجاب کالجز کی تمام برانچز میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر اور یونیورسٹی پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجاب گروپ آف کالجز نے گزشتہ تقریباً چار دہائیوں کے دوران پاکستان کے جدید تعلیمی منظرنامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ادارے نے تعلیم کو صرف بڑے شہروں تک محدود رکھنے کے بجائے ملک کے چھوٹے شہروں، قصبوں اور دور دراز علاقوں تک 400 سے زائد کیمپسز کا نیٹ ورک قائم کرکے تعلیمی سہولیات طلبہ اور والدین کی دہلیز تک پہنچائی ہیں۔لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ کیمپسز، جدید لیبارٹریز، تجربہ کار اساتذہ اور مضبوط تدریسی نظام کے باعث ادارے سے ہر سال ہزاروں پوزیشن ہولڈرز اور لاکھوں کامیاب طلبہ فارغ التحصیل ہو کر عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں۔طلبہ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مفت داخلے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید تفصیلات، داخلے کی شرائط اور فارم کے حصول کیلئے قریبی پنجاب کالجز کیمپس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments